18 نومبر 2026 - 15:57
جنگ رمضان میں 70 سے زائد دو ماہی منصوبے، قائم مقام وزیر دفاع

اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر دفاع، بریگیڈیئر جنرل سید مجید ابن الرضا نے کہا ہے کہ دفاعی صنعت نے جنگِ رمضان میں میدان کی تبدیلیوں کو فناوری میں بدلنے کے لئے 70 سے زائد دو ماہی منصوبے تشکیل دیئے، اور ہم نے اس جنگ میں پہلے سے زیادہ طاقتور اور زیادہ تکنیکی روشوں کو بروئے کار لا کر، دشمن کا مقابلہ کیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر دفاع، بریگیڈیئر پاسدار سید مجید ابن الرضا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا:

- دفاعی صنعت کی بنیاد میدان کی مسلسل نگرانی اور تیز رفتار تکنیکی تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگی ہے۔

- جنگِ رمضان میں 70 سے زائد دو ماہی منصوبے تشکیل دیئے گئے، جن کا مقصد میدان کی تبدیلیوں کو ٹیکنالوجی میں تبدیل کرنا تھا تاکہ دشمن کے مقابلے میں مزاحمت کو بر وقت مؤثر بنایا جا سکے۔

- حالیہ دو مسلط کردہ جنگیں دفاعی صنعت کے لئے صرف موجودہ تیاری کا امتحان نہیں تھیں، بلکہ ہماری اس صلاحیت کی جانچ پڑتال بھی تھیں کہ میدان کی ضرورت کو کتنی تیزی سے مسئلے میں بدل کر کم سے کم وقت میں عملی صلاحیت تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

- ہماری افواج نے جنگِ رمضان میں، پہلے سے زیادہ طاقتور اور زیادہ تکنیکی روشوں کو بروئے کار لا کر، دشمن کا مؤثر مقابلہ کیا۔

- البتہ اس دوران ہماری افواج کے علم و ایمان اور سائنس اور تکنیکی مہارتوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا؛ کچھ بنیادی ڈھانچوں کو نقصان ضرور پہنچا لیکن ہماری سائنسی اور تکنیکی صلاحیتیں محفوظ رہیں، اور ماہرین و اہلکار موجود ہیں جو دشمن کی شرارت کے خاتمے تک اپنا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

- ملکی دفاعی صنعت کی مضبوطی میں ہمارے رہبر شہید نے مرکزی کردار ادا کیا اور ہماری آج کی ترقی رہبر شہید کی برسوں کی تدبیر اور رہنمائی کا نتیجہ ہے، اور یہ سلسلہ مسلح افواج کے کمانڈر انچیف اور انقلاب اسلامی کے رہبر معظم و آیت اللہ امام سید مجتبی حسینی خامنہ ای (حفظہ الہل) کے دور میں بھی بدستور جاری رہے گا۔

ان جنگوں میں وزارت دفاع کے 1200 سے زائد اہلکار شہید ہو چکے ہیں، اور ہر دفاعی اقدام ان شہدا کی راہ کا تسلسل ہے۔

سید مجید ابن الرضا نے آیت اللہ العظمی وحید خراسانی کی وفات پر تعزیت پیش کی اور شہید وزیر دفاع فلائٹ میجر جنرل عزیز نصیرزادہ سمیت جنگِ رمضان کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha